افغانستان پکتیا میں طالبان کے حملے 3امریکی فوجی ہلاک
رواں ماہ نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے، اس سال اب تک114فوجی ہلاک ہوئے
رواں ماہ نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے، اس سال اب تک114فوجی ہلاک ہوئے فوٹو: رائٹرز
مشرقی افغانستان میں طالبان شدت پسندوںکے حملے میں 3امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیٹوحکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ طالبان نے امریکی فوجیوں کو صوبے پکتیا میںنشانہ بنایا۔ افغانستان میںرواں ماہ نیٹو فوجیوں کی ہلاکتوںکا یہ پہلا واقعہ ہے۔ نیٹوکا افغانستان سے فوجی انخلا شروع ہونے کے بعد سے اتحادی افواج کی شدت پسندوںکے خلاف کارروائیوں میں کمی آئی ہے جس کے ردعمل میں ان پرحملوں کی تعدادمیں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں سال 24جون سے یکم اگست کے درمیان ایساف کے فوجیوںکی تعداد 98ہزار سے کم ہوکر 87ہزار 200 رہ گئی ہے۔ اس وقت افغانستان میں 60ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ ٹی وی کے مطابق رواںسال طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں نیٹوکے 114 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جوکہ گزشتہ سال نیٹوافواج کی ہلاکتوں کی تعداد 402 سے کم ہے۔