’ اوبر ‘ نے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں ’ کریم ‘ خرید لی

1 ارب 70 کروڑ ڈالر شیئرز کی صورت میں، 1 ارب 40 کروڑ ڈالر نقد ادا کیے جائیں گے۔

اوبر کیلیے یہ اپنے پلیٹ فارم کو توسیع دینے کا ایک یادگار لمحہ ہے، دارا خسرو شاہی۔ فوٹو: فائل

' اوبر ' نے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں ' کریم ' خرید لی۔

اوبر نے کریم کو حاصل کرنے کیلیے 3ارب 10کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں 1ارب 70کروڑ ڈالر شیئرز کی صورت میں جبکہ باقی 1 ارب 40 کروڑ ڈالر نقد ادا کیے جائیں گے۔ کریم کا حصول قابل اطلاق ریگولیٹری کی منظوری سے مشروط ہے تاہم تمام ٹرانزیکشنز 2020 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔


اوبر نے مراکش سے لے کر پاکستان بشمول مصر، اردن، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام بڑی مارکیٹوں کے ساتھ مشرق وسطی کے بڑے علاقوں میں کریم کی تمام نقل و حرکت، ترسیل اور کاروباری ملکیت حاصل کر لی ہے۔

کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا، کریم کی کاروباری قیادت سنبھالیں گے اور اپنے ہی تشکیل کردہ بورڈ جس میں 3 نمائندے اوبر سے اور 2 نمائندے کریم سے شامل ہوں گے ان کو رپورٹ کریں گے۔
Load Next Story