ڈاؤیونیورسٹی وسول اسپتال کے ڈاکٹروں اورانتظامیہ کے مذاکرات ناکام

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ شدیددباؤ کا شکار ، اہلخانہ بھی خوف وہراس میں مبتلا

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ شدیددباؤ کا شکار ، اہلخانہ بھی خوف وہراس میں مبتلا. فوٹو: ای نیوز

لاہور:
ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاور سول اسپتال کے ڈاکٹروں سے مذاکرات ناکام ہونے پرہفتہ کی صبح ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج جاری رکھا جبکہ ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جمال مصطفی قاضی کا کہنا ہے کہ ڈاؤیونیورسٹی اورسول اسپتال کے اطراف کلوزسرکٹ کیمرے جلد ہی لگائے جائیںگے تاہم ڈاکٹروں نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔


تفصیلات کے مطابق ڈاؤیونیورسٹی کے سرجن پروفیسر ڈاکٹر عمیر السلام اور پیر امیڈیکل محمد اکرم پرگذشتہ روز بہیمانہ تشددکے خلاف دوسرے دن بھی ڈائو میڈیکل کالج اورسول اسپتال میں احتجاج جاری رہا اورکالج میں مذمتی اجتماع بھی منعقد کیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، پرووائس چانسلر پروفیسرعمر فاروق ، سول اسپتال کے ایم ایس پروفیسر سعید قریشی، پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن سندھ کی صدر ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی، ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جمال مصطفی قاضی سمیت دیگر نے خطاب کیا، مذمتی اجتماعی میں ایس ایس پی پولیس سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
Load Next Story