سمندرمیں ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات ساحلی مقامات پر 300 ریسکیواہلکارتعینات

نوجوان سمندر کی طغیانی اور تیز لہروں کا شکار ہوکر جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں ہوا،ڈاکٹر شوکت

نوجوان سمندر کی طغیانی اور تیز لہروں کا شکار ہوکر جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں ہوا،ڈاکٹر شوکت۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گذشتہ دنوں یکے بعد دیگرے ساحل سمندر پر آنے والے شہریوں کے ڈوبنے کی اطلاعات پر نوٹس لیتے ہوئے ساحل سمندر کے مختلف مقامات پر ریسکیو، فائربریگیڈ ، لائف گارڈز اور سٹی وارڈنز فوری طور پر تعینات کردیے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان کی ہدایت پر سینئرڈائریکٹر میونسپل سروسزڈاکٹر شوکت زمان کی نگرانی میں کراچی کے ساحل سمندرپر واقع مختلف تفریحی مقامات بشمول ہاکس بے، سینڈزپٹ ،سی ویوپر 300 اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو فورس تعینات کردی گئی ہے جس میں 120کے قریب سٹی وارڈنز ، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں ، ریسکیویونٹ کو مشینری پول ڈپارٹمنٹ کی مشینری کے ساتھ تعینات کیاگیا ہے جبکہ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان ، مشینری پول کے ڈائریکٹر نعمان ارشد ، سٹی وارڈنز کے ڈپٹی چیف معراج ، فائربریگیڈ کے چیف آفیسر احتشام الدین اور دیگر افسران ، متعلقہ اہلکاروں کے ہمراہ ساحل سمندر پر موجودرہے اور کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کی، ڈاکٹر شوکت زمان نے کہا کہ کئی دنوں سے یہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ تفریح کی غرض سے ساحل سمندر آنے والے افراد سمندر کی طغیانی اور تیز لہروں کا شکار ہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں۔
Load Next Story