مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ووقعات میں 3افراد ہلاک
پی ای سی ایچ ایس میں کےای ایس سی کا ملازم ولی محمدکرنٹ لگنے سے جاںبحق.
کورنگی روڈ پر تیزرفتار ی کے باعث ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرا ہوا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی
MURREE:
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں3افراد ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود ناتھا خان پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار60 سالہ حاجی عبد الرحیم ولد کریم بخش ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا جبکہ ٹیپو سلطان کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 انبالا بیکری کے قریب بجلی کا کام کرتے ہوئے کے ای ایس سی کا ملازم 30 سالہ ولی محمد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، متوفی سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے مکان نمبرA/282 بلاک B واحد کالونی کے رہائشی40سالہ محمد اکرم ولد محمد صادق نے گھر میںکنپٹی پرگولی مارکرخودکشی کرلی ، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں سے ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد سلیم ناز نے بتایا کہ متوفی4 بچوں کا باپ تھا اور علاقے میں متوفی کی گھاس کی دکان تھی جبکہ اس کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ، متوفی اکثر شراب کا نشہ کرکے اہلیہ سے جھگڑا بھی کرتا تھا ، واقعے کے وقت متوفی کی اہلیہ بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی۔