اسٹیج پر معین اختر نے متعارف کرایا ‘زیبا شہناز

ان کے انتقال کے بعد حقیقی معنوں میں یتیم ہو گئی ہوں ،اداکارہ

ان کے انتقال کے بعد حقیقی معنوں میں یتیم ہو گئی ہوں ،اداکارہ فوٹو : فائل

اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیج پر معین اختر نے متعارف کرایا ، جب ان کا انتقال ہوا تو میں اس روز حقیقی معنوں میں یتیم ہو گئی تھی ۔

ایک انٹر ویو میں زیبا شہناز نے کہا کہ جب میں نے اسٹیج پر کام شروع کیا تو معین اختر مجھے اپنی گاڑی پر گھر سے لیجاتے اور واپس گھر چھو ڑتے تھے ۔




وہ مجھے بالکل اپنی بیٹیوں کی طرح پیار کرتے تھے اور میں نے ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب معین اختر کا انتقال ہوا تو میں اس روز حقیقی معنوں میں یتیم ہو گئی تھی ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو سیاستدان ہوتی۔
Load Next Story