پی سی بی پر بھارت کے 2 کروڑ روپے واجب الادا
دولت کے ڈھیر پر بیٹھے بی سی سی آئی کو چھوٹی رقم کی کوئی پرواہ ہی نہیں، رپورٹ
دولت کے ڈھیر پر بیٹھے بی سی سی آئی کو چھوٹی رقم کی کوئی پرواہ ہی نہیں، رپورٹ فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھارت کے2 کروڑ روپے واجب الادا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دنیا کے کئی دیگر بورڈز کو بھی بی سی سی آئی کے لاکھوں ڈالر ادا کرنا ہیں، دولت کے ڈھیر پر بیٹھے بھارتی بورڈ کوچھوٹی رقم کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے، اس کی ٹیم جس بھی ملک کا دورہ کرے وہاں کا بورڈ مالا مال ہوجاتا ہے، 2000 سے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کو بی سی سی آئی کے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں مگر اسے اس رقم کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے، ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مختلف کرکٹ بورڈز کے نام بی سی سی آئی کے 5 کروڑ بھارتی روپے نکلتے ہیں۔
ان میں پاکستان بھی شامل ہے جس نے 2010 سے 2011-13 تک کے بی سی سی آئی کو 94 اور 28 لاکھ بھارتی روپے ادا کرنے ہیں، یہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً دو کروڑ 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ حال ہی میں بی سی سی آئی کی فنانس کمیٹی کی میٹنگ میں دیگر بورڈز پر واجب الادا رقوم کی فہرست پیش کی گئی، سب سے پرانی رقم سی بی ایف ایس شارجہ کے نام ہے جسے اکتوبر 2000 میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے ادا کرنا تھے جو ابھی تک نہیں دیے گئے، اسی طرح زمبابوے کرکٹ کے نام دسمبر 2005 کے 18 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کو بھی 15 لاکھ روپے دینا ہیں، کرکٹ جنوبی افریقہ کے نام 30 لاکھ روپے ہیں، بنگلہ دیش کو 46 ہزار روپے دینے ہیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بھارت کا 57 لاکھ روپے کا مقروض ہے، آئرش کرکٹ یونین 20 لاکھ، سنگاپور 2 لاکھ، سری لنکا کرکٹ 45 لاکھ اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو بھارت کے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے دینا ہیں۔ اس بارے میں بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام متعلقہ بورڈز کو خطوط بھیج دیے، چونکہ رقومات زیادہ بڑی نہیں ہیں اس لیے ہم بھی دباؤ نہیں ڈال رہے۔