کیمبرج بورڈ نے آؤٹ ہونیوالوں پرچوں کی ذمے داری قبول کرلی
جو طلبا 2 پرچوں کے امتحان سے رہ گئے وہ نومبر کے امتحان شریک ہونگے، مائیکل اوسیلیون
جو طلبا 2 پرچوں کے امتحان سے رہ گئے وہ نومبر کے امتحان شریک ہونگے، مائیکل اوسیلیون فوٹو: فائل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں امتحانات لینے والے ادارے کیمبرج عالمی امتحانی بورڈ نے اولیول اورآئی جی ایس سی ای کے امتحانات میں اسلامیات اورمطالعہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پرچوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔
اس سلسلے میں ذمے داروں کاتعین کیا گیا ہے اور نہ ہی پاکستانی طلبا کو آگاہ کیا گیا کہ پرچے کس ملک میں آؤٹ ہوئے تھے تاہم پرچے آؤٹ ہونے اور دوبارہ امتحان کے باوجود آج جاری ہونے والے او اور اے لیول کے نتائج میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی نتائج کی شرح گزشتہ برسوں کی طرز پر ہے، پاکستانی طلبا کے نام 12 اگست کو کیمبرج عالمی امتحانی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مائیکل اوسیلیون نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔
مائیکل او سیلیون نے مراسلے میں طلبا سے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچے دوبارہ لینے کے عمل کو ضروری قراردیتے ہوئے معذرت کی ہے انھوں نے کہا کہ دوبارہ لیے گئے امتحان میں 15 ہزار طلبا شریک ہوئے جبکہ چند طلبا جو شرکت نہیں کرسکے ہیں وہ نومبر میں ہونے والے امتحان میں شریک ہونگے جن سے فیس نہیں لی جائے گی، اس سال پاکستان بھر سے کیمرج امتحانات میں 50 اسکولوں سے 2 لاکھ طلبا شریک ہوئے ہیں جو گزشتہ سال کی تعداد سے زیادہ ہیں نتائج کی مارکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔