ایشون نے میچ میں ایک اور غلطی کر دی
بطور کپتان مجھے فیلڈ کا جائزہ لینا چاہیے تھا، اس لیے یہ میری غلطی ہے، کپتان کنگز الیون پنجاب
بطور کپتان مجھے فیلڈ کا جائزہ لینا چاہیے تھا، اس لیے یہ میری غلطی ہے، کپتان کنگز الیون پنجاب۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
کنگز الیون پنجاب کے کپتان ایشون نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ میں تکنیکی غلطی کی ذمہ داری قبول کرلی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے 17 ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر میزبان سائیڈ کے خطرناک بیٹسمین آندرے رسل بولڈ ہوئے، تاہم امپائرز نے اس بنیاد پر نوبال قرار دے دیا کیونکہ ڈلیوری کے وقت اندرونی 30 گز کے سرکل میں چار کے بجائے صرف 3 فیلڈر موجود تھے، اس وقت رسل 3 رنز پر کھیل رہے تھے، جنھوں نے بعد میں 17 بالز پر 48 رنز جڑ دیے۔
ایشون نے کہاکہ بطور کپتان مجھے فیلڈ کا جائزہ لینا چاہیے تھا، اس لیے یہ میری غلطی ہے، واضح رہے اسی ایونٹ میں وہ مانکیڈ تنازع کا بھی شکار ہوئے تھے۔