عراق چوکی اور قافلے کے نزدیک بم دھماکے 5 فوجی ہلاک متعدد زخم
دھماکے مصائب اور ابوغریب میں ہوئے، دھماکوں کے بعد علاقوں میں سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا
عید پر کیے گئے حملوں کی ذمے داری القاعدہ کے حامی گروہ نے قبول کرلی، وزیر اعظم نوری المالکی کا صوبے الانبار میں آپریشن کا حکم۔ فوٹو: اے ایف پی
عراق میں ایک فوجی چوکی اور قافلے کے نزدیک ہونیوالے بم دھماکوں میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہاں بم دھماکا مصائب میں ایک فوجی قافلے کے نزدیک ہوا جس میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ دوسرا کار بم دھماکا بغداد کے علاقے ابو غریب میں ایک فوجی چوکی کے نزدیک ہوا جس میں 2 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ دھماکوں کے بعد علاقوں میں سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے مغربی صوبے الانبار میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا حکم جاری کیا ہے۔
الیوم السابع ویب سائیٹ کے مطابق نوری مالکی کے حکم کے مطابق مغربی صوبے الانبار اور شمال میں نینوا کے علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف وسیع آپریشن کیے جائیں گے۔ ادھر عراق میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروہ نے عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے، القاعدہ سے وابستہ گروپ اسلامک اسٹیٹ اف عراق یا الدول الاسلامی العراق نامی گروہ نے جہادیوں کے زیر استعمال ایک انٹرنیٹ فورم پر ان حملوں کی ذمے داری قبول کی۔