پاپ سنگر نازیہ حسن کی 13 ویں برسی منائی گئی

معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی 13ویں برسی منائی گئی۔

عالمی شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ سنگر نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو پیدا ہوئیں ۔فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ و پاپ سنگر نازیہ حسن کی 13ویں برسی منائی گئی ۔


عالمی شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ سنگر نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو پیدا ہوئیں ۔ نازیہ حسن نے 1980 میں صرف 15سال کی عمر میں پاپ گلوکارہ کی حیثیت سے پی ٹی وی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا ۔ انھوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے خوبصورت سدا بہار فلمی گیت گائے جن میں بھارتی اداکار فیروز خان کی فلم قربانی کا گیت ''آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ''نازیہ حسن کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔انھوں نے متعدد کمرشلز میں بھی کام کیا ۔ نازیہ حسن 1999 میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں ۔ انھیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور 13اگست 2000 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ نازیہ حسن مرحومہ کی برسی کے موقع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پرستاروں اور اہل خانہ نے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت جب کہ الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشر کیے ۔
Load Next Story