میٹرک کے امتحان میں نقل مافیا سرگرم موبائل کا استعمال
ایس ایم پبلک اسکول میں ایک طالبعلم دوسرے کا پرچہ حل کرتے پکڑا گیا، چیئرمین میٹرک بورڈ کی تحقیقات کی ہدایت
وزیر تعلیم کے امتحانی سینٹرز کے دورے، گورنمنٹ بوائز اسکول جٹ لائن میں پرچہ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ فوٹو: فائل
کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے میٹرک امتحانات کاآغاز ہوگیا،نقل مافیا بھی سرگرم ہوگئی ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر سعید الدین، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول حامد کریم کی ویجلنس ٹیموں نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا، وزیر تعلیم نے بی ایف کیبرول اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو بغیر اطلاع دیے چھٹی کرنے پر معطل کردیا۔
کراچی میں دھرنے اور احتجاج کے باعث دو بار تاخیر کا شکار ہونے والے میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوگئے امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی نقل مافیا سرگرم ہوگئی میٹرک امتحانات میں دفعہ 144 اور نقل کی روک تھام کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی طلبہ دوران امتحان موبائل فون کا آزادانہ استعمال کرتے رہے اور ان کے پاس سے نقل کامواد بھی بر آمد ہوا تاہم امتحانی مراکز میں طلبا کے موبائل لانے پر پابندی عائد ہے۔
ایس ایم پبلک بوائز سیکنڈری اسکول میں ایک طالبعلم دوسرے کا پرچہ حل کرتے پکڑا گیاطالبعلم سے اسکول کا نام پوچھا گیا تووہ بتانے سے قاصررہا ایڈمٹ کارڈ پر درج نام بھی غلط بتایا جس پرچیئرمین میٹرک بورڈ نے طالب علم کا ایڈمٹ کارڈ جمع کرلیا اور تحقیقات کی ہدایت کی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں وزیر تعلیم لیاری بہارکالونی گورنمنٹ اسکول گئے اور کچھ دیر میں ہی دورہ کرکے روانہ ہوگئے۔
بعد ازاں خبریں نشر ہونے کے بعد وزیر تعلیم سردار شاہ نے لیاری کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ گنوبائی الانہ گورنمنٹ اسکول، بی ایف کیبرول اور دیگر اسکولوں کا دورہ کیا جہاں انھوں نے امتحانات کا جائزہ لیا اور اساتذہ، انوی جلیٹرز اور طلبہ سے گفتگو کی وزیر تعلیم سردار شاہ نے امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کے لیے بنیادی سہولیات کا بندوبست ضرور کریں مختلف اسکولوں کے دورے میں وزیر تعلیم نے لیاری کے اسکول بی ایف کیبرول کے ہیڈ ماسٹر مسعود راٹھور کوبغیر اطلاع غیرحاضر رہنے پر معطل کردیا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن حامد کریم نے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اس موقع پر سردار شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ میڈیا کے ذریعے عوام کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جہاں کہیں بھی کسی امتحانی مرکز پر کوئی گڑبڑ دیکھیں ہمیں فوراً اطلاع دیں اور جتنے بھی متعلقہ افسران ہیں انکو رپورٹ کریں جس پر فوراً کارروائی ہوگی ،سکھر میں پرچہ آؤٹ ہونے سے متعلق سوال پر انھوں نے بتایا کہ اگر وہاں کے کسی ملازم نے پرچہ آؤٹ کیا ہے کہ تو ہم ایکشن لیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر پروفیسر سعید الدین نے کہا کہ سیکریٹری نے امتحانی مراکز کے باہر سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن مجھے اسکولوں کے باہر سیکیورٹی نظر نہیں آئی، ڈیفنس اور گلشن اقبال کے چند اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی بورڈ میں بیٹھ کر مانیٹرنگ ہوسکے گی سیکیورٹی کیمرے مہنگے ہیں اسی لیے چند امتحانی مراکز پر ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے ، شام کی شفٹ میں ہونے والے آرٹس کے پیپر جنرل سائنس میں بھی بد انتظامی دیکھنے میں آئی اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول صدر جٹ لائن میں پرچہ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔