یکم اپریل کو کراچی کا پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

سمندی ہوائیں چلنے کی وجہ سے گرمی میں اضافہ نہیں ہوا، شہری دن کے وقت غیرضروری طور پر تیز دھوپ سے بچیں، محکمہ موسمیات

16اپریل 1947کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا، رواں ماہ گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان نہیں۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کی گرم اورخشک ہوائوں کے سبب پیر یکم اپریل کو ہی شہر میں گرمی کا پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا۔

گزشتہ روز دن کے وقت شدید دھوپ اور سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھناشروع ہوااور40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تاہم سمندری ہوائیں دوپہر2بجے بحال ہو گئیں جن کی وجہ سے پارہ مزید نہیں بڑھا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں ماہ کے دوران گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان نہیں۔ 16اپریل 1947کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ شہری دن 12بجے سے 4 بجے کے درمیان غیرضروری طور پر تیزدھوپ سے بچیں، گھروں یا دفاتر سے باہر سایہ دار مقامات کو ترجیح دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری ریکارڈ ہوا،جبکہ دن کے وقت ہوامیں نمی تناسب بھی غیر معمولی طور پرنہیں بڑھاجس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کے باوجودگرمی کی حالیہ لہر کے دوران غیر معمولی کیفیت پیدا نہیں ہوئی تاہم آج(منگل کو)حالیہ گرمی کی لہر میں ایک سے دوڈگری کمی جبکہ گذشتہ3 روز سے جاری گرم وخشک موسم کے بجائے صرف خشک موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Load Next Story