کنٹرول لائن کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے امریکا
دونوں ممالک کو امن واستحکام کیلیے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے بھی پرعزم رہنا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
دونوں ممالک کو امن واستحکام کیلیے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے بھی پرعزم رہنا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ فوٹو : فائل
امریکا نے کنٹرول لائن کی حالیہ کشیدہ صورتحال پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کوباہمی اعتمادکی بحالی اورتعلقات میں بہتری کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیری ہارف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کنٹرول لائن پر ہونیوالے پرتشدد واقعات سے آگاہ ہیں، دونوں ممالک کو امن واستحکام کیلیے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے بھی پرعزم رہنا چاہیے ۔