یوم آزادی پر صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد
ہم بحیثیت قوم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آئندہ کسی کو بھی جمہوریت پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدرو وزیر اعظم
ہم بحیثیت قوم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آئندہ کسی کو بھی جمہوریت پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر و وزیر اعظم فوٹو: فائل
صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے67ویں یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل وطن اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی کے ساتھ ساتھ جمہوری انداز میں انتقال اقتدار کی خوشیاں بھی مبارک ہوں۔
ہم بحیثیت قوم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آئندہ کسی کو بھی جمہوریت پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ بحیثیت قوم ہم سب کے مل کر دہشتگردی سمیت تمام چیلنجز اور ملک دشمن عناصر کیخلاف نمٹنے کیلیے تیارہیں۔یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں صدر زراری نے کہا کہ ہمیں اس خوشی کے موقع پر یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک جدید متحرک ترقی پسند اورجمہوری ریاست بنائیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ ہم ملکر پاکستان کو اس مقام تک پہنچائیں جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا وطن عزیز کی ساکھ خراب کرنیوالے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثنا گورنرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔