جام صاحب تھانے پر چھاپہ حبس بیجا میں رکھا نوجوان بازیاب

شہری کی درخواست پر سیشن جج نوابشاہ کی کارروائی، تھانیدار کل عدالت میں طلب

عدالت کا جام صاحب پولیس اسٹیشن پر چھاپہ ، حبس بے جا میں رکھا گیا نوجوان بازیاب کرا لیا۔ فوٹو: فائل

LONDON:
عدالت کا جام صاحب پولیس اسٹیشن پر چھاپہ ، حبس بے جا میں رکھا گیا نوجوان بازیاب کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) کے ریڈر نے نور محمد واسوانو کی درخواست پر چھاپہ مارکر جام صاحب پولیس اسٹیشن میں حبس بے جا میں رکھے گئے نوجوان ریاض واسوانو کو بازیاب کرالیا۔


نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او حبیب الرحمان لاشاری کو 27 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
Load Next Story