افغانستان خاتون رکن پارلیمنٹ کی بیٹیوں سمیت اغوا کے بعد رہائی

فاریبہ عمادی کاکڑ کو صوبہ غزنی میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی 3 بیٹیوں کے ہمراہ کابل جارہی تھیں.

فاریبہ عمادی کاکڑ کو صوبہ غزنی میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی 3 بیٹیوں کے ہمراہ کابل جارہی تھیں. فوٹو:فائل

افغانستان میں طالبان نے ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کو اس کی 3 بیٹیوں سمیت اغوا کرلیا۔


فاریبہ عمادی کاکڑ کو صوبہ غزنی میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی 3 بیٹیوں کے ہمراہ کابل جارہی تھیں تاہم کچھ دیر بعد انھیں رہائی مل گئی۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فاریبہ عمادی اور ان کی 3بیٹیوں کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے فاریبہ عمادی اور ان کی بیٹیوں کی رہائی کے بدلے اپنے4ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور ان کی رہائی اسی معاہدے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ دوسری طرف صوبہ قندھار میں بم دھماکے کے نتیجہ میں مقامی رہنما سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
Load Next Story