ایف پی سی سی آئی کی لاعلمی زائد المیعاد آم کے گودے کی شکایت سکندر بوسن کو ارسال

ایف پی سی سی آئی نے سکندر بوسن کو تمام احوال سناتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے سکندر بوسن کو تمام احوال سناتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

تاجر اور صنعتکار برادری کی سب سے بڑی تجارتی انجمن وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) نے زائد المعیاد آم کے گودے کی بھارت سے درآمد کی شکایت سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو ارسال کردی۔


ایف پی سی سی آئی کی جانب سے 30مارچ 2019کو ارسال کردہ خط میں سکندر بوسن کو وفاقی وزیر کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے تمام احوال سناتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں سابق وفاقی وزیر کو مخاطب کیے جانے سے ایف پی سی سی آئی کی ملکی حالات سے لاعلمی اور افرادی صلاحیتوں کے بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
Load Next Story