جاوید اختر کو کہانیوں اور شاعری پر 14 فلم فئیر ایوارڈز ملے

جاوین اختر نے 1964 میں بطور اسکرپٹ رائٹر کیرئیر کا آغاز کیا۔

جاوید اختر کے والد جانثار اختر مشہور شاعر اور نغمہ نگار تھے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ رائٹر، ڈائیلاگ رائٹر، نغمہ نگار جاوید اختر کا نام سلور اسکرین کے لیے اور ادبی دنیا کے لیے بے حد شہرت کا حامل ہے۔

انھوں نے 1964 میں ممبئی آکر بطور اسکرپٹ رائٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،ان کی بطور اسکرپٹ رائٹر پہلی فلم'' یقین'' تھی جو ناکام ثابت ہوئی،اس کے بعد انھوں نے سلیم خان کے ساتھ مل کر کام شروع کیا۔ ان دونوں کی مشترکہ پہلی فلم ''ادھیکار'' تھی،اس کے بعد انداز،سیتا گیتا،شعلے، اور ڈان کی بھی سلیم خان کے ساتھ کہانیاں لکھیں،شعلے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں زبردست کامیابی حاصل کی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب کہ فلم' ڈان' نے بھی کامیابی سے ان کی شہرت میں اضافہ کیا، جاوید اختر اردو میں اسکرپٹ لکھتے تھے ان کے اسسٹنٹ اسے ہندی زبان میں ترجمہ کرتے تھے۔1980میں سلیم خان کے ساتھ ان کی جوڑی ٹوٹ گئی اور انھوں نے جاوید اختر کے نام سے کام شروع کیا۔

17جنوری1945کو انڈیا میں پیدا ہونے والے جاوید اختر کا خاندان آزادی کی جدوجہد کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ ان کے دادا علامہ فضل حق نے آزادی کی جدوجہد میں بھر پور حصہ لیا۔ان کے والد جانثار اختر مشہور شاعر اور نغمہ نگار تھے ان کی والدہ صفیہ اختر مشہور گلوکارہ اسکول ٹیچر اور بہت اچھی رائٹر تھیں،جاوید اختر نے جگجیت سنگھ اور نصرت فتح علی خان کے مشہور گیتوں کی شاعری کی، جنھوں نے بہت شہرت حاصل کی، انھوں نے اپنے صاحبزادے فرحان اختر کی مشہور فلموں میںدل چاہتا ہے، راک اون، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، کی کہانیاں لکھیںجب کہ ان کی فلموں انداز، ہاتھ کی صفائی، دوستانہ، ڈان، شعلے، ساگر مسٹر انڈیا، ڈان ٹو، زنجیر (ریمک) قابل ذکر ہیں۔




ان فلموں کی بھی کہانیاں انھوں نے تحریر کیں تھیں، جاوید اختر کو 14فلم فئیر ایوارڈز،ان میں7 ایوارڈز بہترین اسکرپٹ رائٹر، 8بہترین نغمہ نگار ایوارڈز ان کے مشہور گیت 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا،گھر سے نکلتے ہی،سندیسے آتے ہیں، رادھا کیسے نہ جلے، کل ہو نہ ہو،تیرے لیے، جشن بہاراں، مشہور گیتوں پر ایوارڈز دیے گئے،2007میں انھیں پدما شری ایوارڈ 2013میں آئیفا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، جب کہ 5 مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا1996میں فلم ''باڈر'' کے لیے انھیں بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا۔

1998میں''گاڈ مدر''2000میں'' ریفیوجی''،2001 میں'' لگان'' کے لیے 1995 اور 1997 میں اسکرین ایوارڈ دیے گئے،جاوید اختر کی پہلی شادی ہنی ایرانی کے ساتھ ہوئی جس سے ان کے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر ہیں، فرحان اختر بالی ووڈ کے مشہور فلمساز ہدایتکار زویا اختر بھی اداکاری سے وابستہ اور فلم پروڈیوسر ہیں، ان کی دوسری شادی اداکارہ شبانہ اعظمی ٰ کے ساتھ ہوئی جو ابھی ان کی بیوی ہیں، ان سے کوئی اولاد نہیں ہے جب کہ ہنی ایرانی سے ان کی علحیدگی ہوچکی ہے،جاوید اختر انڈین آئیڈیل کے جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ پارلیمنٹ کے ممبر بھی منتخب ہوئے تھے۔
Load Next Story