سپر ہائی وے پر مختلف ٹریفک حادثات میں 14افراد زخمی
ڈرائیور بس انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث بس اُس کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی،مسافر ۔
لونی کوٹ کے قریب حیدرآباد سے کراچی جانے والی جیپ کو تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر مار دی، فوٹو : فائل
سپر ہائی وے پر مختلف حادثات کے باعث14افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لونی کوٹ کے قریب حیدرآباد سے کراچی جانے والی جیپ کو تیز رفتار ٹریلر نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں جیپ گئی اور اس میں سوار9 افراد محمد آصف، ندیم، عمران خان، عبدالروف، انور حسین، نسیم خان، فہیم، محمد حنیف اور ذوالفقار زخمی ہو گئے جنہیں ایل ایم یو جامشورو اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
زخمیوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔ دوسرا حادثہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس میں 3 بچیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، حیدرآباد سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد 31 سالہ سعید احمد، 19 سالہ عبد السلام، 13 سالہ طاہرہ، 8 سالہ عائشہ اور 7 سالہ مبینہ زخمی ہوگئے، بس ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ایدھی رضا کار پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور بس انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث بس اُس کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔