پی پی کے نمائندوں نے خود ہی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
منتخب نمائندوں کے درمیان جاری جنگ پی پی کی تباہی کی نشانی ہے،مہر محمد ایوب۔
حکمرانوں نے لوٹ مار کی انتہا کر دی، ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،عبدالمجید پٹھان
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عبدالمجید پٹھان اور ضلع عمر کوٹ کے صدر نعمان امین نے پی پی ضلع عمر کوٹ کے منتخب نمائندوں کے درمیان جاری جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ کہتی آرہی کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار کی انتہا کردی اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے یہ تو اچھا ہوا کہ پی پی ضلع عمر کوٹ کے منتخب نمائندوں نے ایک دوسرے کی کرپشن کا بھانڈا خود ہی پھوڑ دیا ہے جس سے عوام کی بھی آنکھیں کھل گئی ہوںگی کہ ان کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں جاکر عوام کے مسائل حل کرنے میں کتنے مخلص ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ مال ان منتخب نمائندوں نے لوٹا اور پولیس کے ذریعے زبردستی کھلی دکانیں بند کروا کر نقصان شہر کے کاروباری لوگوں کا کروایا گیا جبکہ سڑکوں پر جگہ جگہ ٹائر نذرآتش کرکے شہریوں کا سکون برباد کیا گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ن ) ضلع عمر کوٹ کے جنرل سیکریٹری مہر محمد ایوب نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے درمیان جاری جنگ پی پی کی تباہی کی نشانی ہے اگر سید علی مردان شاہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوںتو مسلم لیگی ہونے کا تاج پہنا کر ان کا فقید المثال استقبال کریں گے۔