رشوت لینے والے7پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

ساتوں اہلکار سپر ہائی وے اولڈ ٹول پلازہ چیک پوسٹ پر تعینات تھے، ایس ایس پی نے گاڑی والوں سے پیسے لیتے ہوئے پکڑلیا

ایس ایچ او جامشورو نثار شاہ کو طلب کر کے پولیس اہلکار کو حراست میں لینے کا حکم دیا. فوٹو: فائل

سپر ہائی وے اولڈ ٹول پلازہ پولیس چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے رشوت بٹوری جا رہی تھی کے اس دوران ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر وہاں سے گزرے اور انھوں نے7 پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

ایس ایچ او جامشورو نثار شاہ کو طلب کر کے پولیس اہلکار منظور پنہور، اکبر پنہور، حنیف پنہور، خادم قریشی، شیر محمد گوپانگ، بدر الدین گوپانگ، ممتاز لاشاری کو حراست میں لینے کا حکم دیا جس پر پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر دیا گیا۔ جہاں پولیس اہلکاراپنے پیٹی بھائیوں کو کھانے سمیت ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہے تھے۔




ایس ایس پی وصی حیدر کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لے کر کواٹر گارڈ کیا گیا، تفتیش کے بعد انہیں معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
Load Next Story