میر بختیار ڈومکی اہلیہ تہرے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار
شہر کے پوش ایریا میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا جن سے کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں،پولیس۔
ملزمان سے اہم معلومات حاصل ہوئیں، پولیس نے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بلوچستان اسمبلی کے رکن میر محمد بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اور صاحبزادی سمیت تہرے قتل کی وردات میں ملوث پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لیا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا، ایس پی کلفٹن ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے رکن اسمبلی میر محمد بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ، صاحبزادی اور ڈرائیور کے قتل کی تفتیش میں پولیس کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے شہر کے پوش ایریا میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا جن سے کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا تاہم پوچھ گچھ کے بعد مذکورہ افراد کو چھوڑ دیا گیا،
ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس پی کلفٹن ڈاکٹر فرخ نے تصدیق کی کہ پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں ضرور لیا تاہم انھیں چھوڑ دیا گیا ہے، واضح رہے کہ رواں برس30اور 31جنوری کی درمیانی شب گذری فلائی اوور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رکن اسمبلی اور نواب اکبر بگٹی کے نواسے میر محمد بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کے رہنما براہمداغ بگٹی کی بہن35سالہ رمضہ، ان کی صاحبزادی 13 سالہ جاناں اور ڈرائیور برکت کو ان کے گھر کے دروازے پر ہلاک کردیا تھا۔