پاک پتن کے رہائشی محمد فیاض کو چھوٹا طیارہ واپس دلوا دیا گیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے رنگ شاہ تھانے سے چھوٹا طیارہ چھڑواکر محمد فیاض کے سپرد کردیا
فیاض صرف مڈل پاس، کوئی فلائنگ ڈپلومہ ہے اور نہ ہی فلائنگ کی تربیت حاصل کی ہے، ڈی پی او۔ فوٹو: فائل
سیکر یٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت کی ہدایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے چھوٹا طیارہ بنانے والے پاکپتن چک نمبر تھرٹی ٹو ایس بی کے رہائشی محمدفیاض کو اس کا طیارہ واپس دلوادیا۔
لاہور ایئرپورٹ کے ڈپٹی منیجر نذیر احمد خان کی قیادت میں سی اے اے کی ٹیم نے پاک پتن کے رنگ شاہ تھانے سے چھوٹا طیارہ چھڑواکر محمد فیاض کے سپرد کردیا، سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے کہا کہ طیارہ بنانے والے نوجوان کے جذبے اور مہارت کی قدر کرتے ہیں اور اس شعبے میں مزید مہارت کے حصول کے لیے اس کی ہر ممکن رہنمائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بنائی گئی نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ہوا بازی کے فروغ کی ہر کوشش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،نئی ایوی ایشن پالیسی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نہ صرف ریگولیٹر ہے بلکہ ہوابازی کے لیے ہر ممکن سہولت بھی فراہم کرے گا، سی اے اے کی ٹیکنیکل ٹیم چھوٹے طیارے کا تفصیلی معائنہ کرکے اسے اڑانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔
دریں اثنا عارف والا کے علاقے میں شہری کے جہاز اڑانے کے معاملے پر ڈی پی او پاک پتن نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو تفصیلی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق محمد فیاض جو 9فٹ کا جہاز اڑانا چاہتا تھا صرف مڈل پاس ہے، اس کے پاس نہ تو کوئی فلائنگ ڈپلومہ ہے اور نہ ہی اس نے کسی تربیتی ادارے سے فلائنگ کی تربیت حاصل کی ہے، 2اپریل کو اس شخص نے جب مقامی پولیس سے فلائنگ کی اجازت مانگی تو وہاں کی پولیس نے اسے مندرجہ بالا بنیادوں کے باعث اجازت دینے سے انکار کر دیا۔