ڈرون حملوں پرپاکستانی عوام کو’’سوری‘‘ کہتا ہوںبانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی صدر زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی صدر زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ عالمی امن، سلامتی اور ترقی میں اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان نے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد خطے کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔




ملاقات میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کی خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بانکی مون نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ بانکی مون کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امن اور بحالی میں امن مشن کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ امریکی ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر پاکستانی عوام کو 'سوری' کہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادیں حساس مسئلہ ہے، امید ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات جاری رکھیں گے۔
Load Next Story