جامعہ اردو وی سی کیلیے نامزدناموں پرکیے گئے اعتراضات مسترد

اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس،جاوید لغاری کے اعتراضات کو مسترد کیا گیا۔

اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس،جاوید لغاری کے اعتراضات کو مسترد کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیارادارے ''سینیٹ''نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کے وائس چانسلرکے عہدے کیلیے نامزدناموں پرکیے گئے اعتراضات کومسترد کرتے ہوئے وائس چانسلرکے بھجوائے گئے ناموں کی ایک بار پھر توثیق کردی، اوریونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف زرداری سے سینیٹ کی جانب سے بھیجے گئے تین ناموں میں سے ہی کسی ایک کویونیورسٹی کاوائس چانسلر مقرر کرنے کی سفارش کردی گئی ہے جبکہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کی جانب سے امیدواروں کے ناموں پرکیے گئے اعتراضات اور انھیں معیار سے کم ترقراردیے جانے کے عمل کی بھرپورمذمت بھی کی گئی ہے۔


اس سلسلے میں اردویونیورسٹی کی سینیٹ کاغیرمعمولی اجلاس ہفتہ کوسائنس کیمپس گلشن اقبال میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے قبل اوردوران اجلاس وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے کوطول دیے جانے کے خلاف سخت احتجاج بھی کیا گیا،یہ احتجاج انجمن اساتذہ سائنس کیمپس کی جانب سے کیا گیاتھا۔

Recommended Stories

Load Next Story