قاہرہ مصر میں خونریز جھڑپوں کے دوران برطانوی چینل کا کیمرہ مین بھی ہلاک
61 سالہ مقتول کیمرہ مین 2 بچوں کا باپ تھا اور گذشتہ 15 برس سے برطانوی ٹی وی چینل سے منسلک تھا۔
61 سالہ مقتول کیمرہ مین 2 بچوں کا باپ تھا اور گذشتہ 15 برس سے برطانوی ٹی وی چینل سے منسلک تھا۔ فوٹو : اے ایف پی
مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف برسراقتدار فوجی حکومت کے خونریز آپریشن کے دوران جہاں درجنوں افراد ہلاک ہوئے وہاں مرنے والوں میں برطانوی چینل ''اسکائی نیوز'' کا کیمرہ مین بھی شامل ہے۔
مک ڈین Mick Deane کواس وقت گولیاں لگیں جب وہ 100 سے زائد افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کے خونی واقعات کو عکسبند کررہا تھا۔61 سالہ مقتول کیمرہ مین 2 بچوں کا باپ تھا اور گذشتہ 15 برس سے برطانوی ٹی وی چینل سے منسلک تھا۔ مک ڈین کو زخمی ہونے کے بعد طبی امداد بھی دی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ فائرنگ سے اس کی ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔