وفاقی وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے نیشنل پولیس بیورو میں گھپلے

سابق ڈی جی تبادلے کے باجود تاحال بیوروکی 2 گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ہیں۔ ذرائع

سابق ڈی جی تبادلے کے باجود تاحال بیوروکی 2 گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے نیشنل پولیس بیورو میں کھڑی بسوں میں ماہانہ لاکھوں روپے کا ڈیزل ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیورو کی ایک گاڑی ایک افسر کے گھر سے چوری ہو گئی،ایک گاڑی سابق ڈی جی جاتے جاتے ساتھ لے گئے جوابھی تک واپس نہیں کی گئی۔ بدھ کو معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی مونیٹائزیشن پالیسی کے باجود نیشنل پولیس بیورو کے گریڈ 17 کے 3 افسران 1000cc گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔




بیورو کا کیری ڈبہ ایک افسر کے گھر سے چوری ہو گیا جس کی ایف آئی آر درج کرانے کے بعد معاملے پر مٹی ڈال دی گئی ہے جبکہ بیوروکی 2 کھڑی بسوں کے فیول کارڈز گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل استعمال کیے جا رہے ہیں، جن سے لاکھوں روپے کا ماہانہ فیول افسر اپنی ذاتی گاڑیوں میں ڈلوا رہے ہیں، منی بسوں کے ٹائر ایک اعلیٰ افسر نے اپنی ذاتی ویگوگاڑی میں ڈال لیے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سابق ڈی جی تبادلے کے باجود تاحال بیوروکی 2 گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ہیں، بیورو میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے ایک افسربیورو میں ضم ہونے کے لیے کوشاں ہیںان کے پاس اکاونٹ کے شعبے کا چارج ہے جومذکورہ مبینہ کرپشن اورخورد برد کے ذمے دار ہیں۔
Load Next Story