ایران میں خاتون کونسلر کو پرکشش ہونے پر نااہل قرار دیدیا گیا
ستائیس سالہ نینا مرادی نے جون میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں دس ہزار سے زیادہ ووٹ لیے تھے
ستائیس سالہ نینا مرادی نے جون میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں دس ہزار سے زیادہ ووٹ لیے تھے ۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
ایران کے نئے اصلاح پسند صدر حسن روحانی کے برسراقتدار آنے کے چند روز بعد ہی ایک خاتون کونسلر کو جاذب نظر اور پْرکشش ہونے کی بنا پر نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نینا سیاہکالی مرادی تاریخی شہر قزوین کی سٹی کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں لیکن مذہبی قدامت پسندوں نے انکے انتخاب کو کالعدم قرار دلوا دیا ہے۔ ستائیس سالہ نینا مرادی نے جون میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں دس ہزار سے زیادہ ووٹ لیے تھے اور شہری کونسل کے انتخاب کیلیے ایک سو تریسٹھ امیدواروں میں وہ چودھویں نمبر پر رہی تھیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے انجنیئر ہیں اور ویب سائٹ ڈیزائنر ہیں۔ وہ شہری کونسل کی رکن تو منتخب ہوگئیں لیکن ان کا حسن اور جاذب نظر ہونا انکے انتخاب میں آڑے آگیا ہے اور قدامت پسند مقتدرہ نے انہیں ماڈل قرار دے کر کونسلر بننے سے روک دیا ہے۔