لاہور کراچی ملتان اور کوئٹہ آنے جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

شدید گرمی میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا (فوٹو : فائل)

اندرون ملک لاہور کراچی، ملتان اور کوئٹہ کے درمیان آنے جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ایکسپریس کے مطابق لاہور، کراچی، کوئٹہ اور ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، گزشتہ روز کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس 13 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔


اسی طرح کراچی ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے، کراچی سے آنے والی تیزگام 3 گھنٹے، کراچی سے آنے والی خیبر میل 2 گھنٹے، کراچی سے براستہ ملتان آنے والی شالیمار ایکسپریس، کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی براستہ پاکپتن اور قصور سے آنے والی فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، گرین لائن ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اور قراقرم ایکسپریس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچی۔

ان ٹرینوں کے علاوہ برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں ٹرین حادثے کی وجہ سے ٹرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے البتہ اب ٹرینیں اپنے شیڈول کے مطابق رواں دواں ہیں۔
Load Next Story