زہریلی کچی شراب جعلی لیبل لگا کر وائن شاپ کو سپلائی کی گئی
زہریلی کچی شراب پینے سے25 افراد ہلاک اور5بینائی سے محروم ہوگئے تھے
ملزمان نے محمود آباد کے علاقے میں واقع ایک مکان میں زہریلی کچی شراب بناکر جعلی لیبل چسپاں کرکے مقامی وائن شاب کے مالک یونس کو سپلائی کی تھی۔ فوٹو: فائل
عدالت نے قتل بالسبب ، قتل اور زہریلی کچی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔
جمعرات کو تھانہ محمودآباد نے مذکورہ الزام میں گرفتار ملزمان جمیل اور بابر کو مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز علی سولنگی کے روبرو پیش کیا تھا اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے برآمد شدہ زہریلی شراب لیبارٹری ارسال کردی ہے تاہم رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ملزمان کی نشاندہی پر مفرور ملزم دلبر و دیگر کو گرفتار کرنا ہے مزید تحقیقات کرنے کیلیے 10روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی فاضل عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19 اگست تک توسیع کردی ہے۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے محمود آباد کے علاقے میں واقع ایک مکان میں زہریلی کچی شراب بناکر جعلی لیبل چسپاں کرکے مقامی وائن شاب کے مالک یونس کو سپلائی کی تھی ملزمان کی فراہم کردہ کچی زہریلی شراب پینے سے تقریباً 25 سے زائد افراد ہلاک 5 سے زائد افراد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے ملزمان کے خلاف تھانہ محمود آباد میں یونس اور مقتول پرویز کی بہن کی مدعیت میں2 مقدمات درج ہیں۔