قاضی احمد ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا چچا بھتیجا جاں بحق

حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، سڑک کی خستہ حالی کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہوگئی

لاشیں قاضی احمد اسپتال منتقل کی گئیں جہاں شروع میں شناخت نہ ہونے کی وجہ سے 7گھنٹے سے زائد لاشیں اسپتال میں پڑی رہیں۔ فوٹو: فائل

موٹرسائیکل کو ٹریلر نے کچل دیا، چچا بھتیجا جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹیموڑ اسٹاپ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

جس کے باعث چچا اور بھتیجا عبدالرزاق پریو اور محمد پریو کی موٹرسائیکل کنٹرول سے باہر ہو کر سلپ ہوگئی، دونوں پیچھے سے آنے والے ٹریلر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں قاضی احمد اسپتال منتقل کی گئیں جہاں شروع میں شناخت نہ ہونے کی وجہ سے 7گھنٹے سے زائد لاشیں اسپتال میں پڑی رہیں۔




بعدازاں ان کی شناخت قاضی احمد کے نواحی گاؤں خان محمد پریو کے مکینوں کے طور پر ہوئی. معلوم ہوا کہ وہ قاضی احمد شہر میں گھریلو ضروریات کے لیے طلائی زیور بیچنے کے لیے آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے. قاضی احمد پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور عبدالخالق اعوان کو گرفتار کر لیا ہے تاہم کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ لاشیں آبائی گاؤں پہنچنے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
Load Next Story