ٹنڈو الہیار مین بڑھتی ہوئی بد امنی 6نئے تھانے قائم کرنے کا فیصلہ
ضلع جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا، سٹی ٹو، بکیرا، سنجر چانگ، سلطان آباد ، داسوڑی اور مشائخ ہوتی نئے تھانے ہونگے
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی وزارت داخلہ نے ضلع ٹنڈوالہیار میں پہلے سے موجود پولیس چوکیوں کو تھانوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل
ضلع ٹنڈوالہ یار میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ جن علاقوں میں تھانے بنائے جائیں گے وہاں پہلے سے پولیس چوکیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہیار ضلع میں نئے تھانوں کے قیام کے سلسلے میں وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی کہ ضلع کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بدامنی پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے، پولیس کی کم نفری کے باعث ضلع مختلف جرائم پیشہ افراد کی آما جگاہ بنتا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست 2012 میں تعینات ایس پی خالد مصطفی کورائی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھیجی تھی اور آئی جی سندھ نے منظوری کے بعد وزارت داخلہ سندھ کو بھجوا دی تھی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی وزارت داخلہ نے ضلع ٹنڈوالہیار میں پہلے سے موجود پولیس چوکیوں کو تھانوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جن چوکیوں کو تھانے میں تبدیل کیا جارہا ہے ان میں سٹی ٹنڈوالہ یار ٹو، بکیرا، سنجر چانگ سلطان آباد، داسوڑی اور مشائخ موتی شامل ہیں۔ ضلع میں 6 تھانے سٹی (ون) چمبڑ، عمر ساندھ ، پیارو لوند، حسن اور نصرپور پہلے سے موجود ہیں جبکہ 6 نئے تھانوں کے قیام کے بعد ضلع میں تھانوں کی تعداد 12 ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی نے ذاتی طور پر چند نئے تھانے قائم کیے تھے۔ 6 نئے تھانوں کانوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔