حکومت سندھ نے بلدیاتی افسران کے تبادلے و تقرریاں کردیں

بلال منظر 5 محکموں کے سربراہ مقرر، ڈائریکٹر لینڈ خرم عارف کا تبادلہ کردیا گیا

بلال منظر 5 محکموں کے سربراہ مقرر، ڈائریکٹر لینڈ خرم عارف کا تبادلہ کردیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ میں متعدد افسران کے تبادلے وتقرریاں کردی گئی ہیں صوبائی محکمہ بلدیات کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت کے ایم سی کے شعبہ کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بلال منظر کو بلدیہ عظمیٰ کے 5 محکموں کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

بلال منظر کو سینئر ڈائریکٹر کے ڈی اے لینڈ،کے ایم سی لینڈ ، ریکوری ، اسٹیٹ اور اینٹی انکروچمنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی ونگ خرم عارف کا تبادلہ کردیا گیا ہے ان کی جگہ ڈائریکٹر ریکارڈ محمد وسیم کو ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی ونگ کا چارج دیا گیا ہے۔




چند روز قبل تعینات کیے جانے والے لوکل ٹیکسز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اختر شیخ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ جمال الدین کو تعینات کیا گیا ہے انویسٹمنٹ اینڈ پرموشن انٹرپرائز کے سینئر ڈائریکٹر فرحان درانی کا تبادلہ کرکے ان کو سینئر ڈائریکٹر اکاؤنٹس فنانس ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس عہدے پر تعینات ریحان خان کا تبادلہ کرکے ان کو سینئر ڈائریکٹر انویسمنٹ پرموشن اینڈ انٹرپرائز تعینات کیا گیا ہے۔
Load Next Story