چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا قائم علی شاہ

چینی کمپنیوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، تقریب سے خطاب

وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں چینی قونصل جنرل کا عشائیہ، سفارتکاروں او ر اہم شخصیات کی شرکت۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل کی جانب سیاپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

قونصل خانے پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا استقبال چینی قونصل جنرل ماؤیاؤ نے کیا۔ عشائیے میں سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔




وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات ہیںجووقت گزرنے کے ساتھ مزید فروغ پارہے ہیں۔ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جوکہ دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا ثبوت ہے ۔ چینی کمپنیوں نے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کرکے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story