جعلی الاٹمنٹ لیٹر کیس گرفتار افسر کی طبی وجوہ پر ضمانت

سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق درخواست پر فریقین کونوٹس

سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق درخواست پر فریقین کونوٹس.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے غیرقانونی الاٹمنٹ لیٹرجاری کرنے کے الزام میں گرفتارجوائنٹ اسٹیٹ افسرحفیظ الرحمن کی طبی وجوہات پرایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی ہے۔

حفیظ الرحمن پر 2010ء میں ایک ایم این اے کی سفارش پرغلام اصغر نامی نائب قاصد کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں سرکاری کوارٹرالاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کو اسپیشل جج سینٹرل سے ضمانت مسترد ہونے پرگرفتارکیا گیا تھا۔سلیم نامی ایک اور نائب قاصد بھی مذکورہ کوارٹر کا دعویدار ہے۔ جمعرات کو حفیظ الرحمان کے وکیل آصف توفیق اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے سے میرے موکل کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔




دریں اثنا فاضل عدالت نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری سے متعلق آئینی درخواست پروفاق سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔درخواست گزار نے پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے چیئر مین آغا جان اختر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کے چیئرمین محمد صادق کی تقرری کوبھی چیلنج کیا اور الزام عائد کیا کہ یہ تقرریاں کمیشن کی منظوری کے بغیرہوئی ہیں۔
Load Next Story