کراچی میں فائرنگ اور تشدد متحدہ کے کارکن سمیت9ہلاک
متحدہ کے30سالہ کارکن طلحہ کورنچھوڑلائن میں نشانہ بنایاگیا،کریم آبادفلائی اوورپرفارم ہاؤس کامالک لال محمددستی ماراگیا
کھارادرمیں فائرنگ،2ہلاک،بہارکالونی،گبول گوٹھ سے2لاشیں ملیں،شیرشاہ،سرجانی اورسول اسپتال کے قریب 3ہلاکتیں،16زخمی فوٹو: فائل
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت 9افرادہلاک جبکہ 16زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رنچھوڑ لائن ہوتی مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے30سالہ طلحہٰ ملک ہلاک ہو گیا،مقتول رنچھوڑ لائن لکپتی ہوٹل کے قریب حنااپارٹمنٹ کا رہائشی اورمتحدہ قومی موومنٹ یونٹ30کا کارکن تھا،مقتول کو لیاری گینگ وار کے ملزمان نے تعاقب کر کے قتل کیاہے ۔کریم آباد فلائی اوورپر لیاقت آبادسے عائشہ منزل جانے والے راستے پرموٹر سائیکل سوارملزمان نے سوزوکی پوٹھوہار جیپ نمبرLSA-5850 پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار60سالہ لال محمددستی جاں بحق جبکہ جیپ میں سوار40سالہ امام بخش زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد جیپ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکراکے الٹ گئی،مقتول جہانگیر روڈ نمبرایک بلوچ پاڑے کارہائشی تھا،ایک سال قبل مقتول کے بیٹے امجدکوبھی جمشید کوارٹرز کے علاقے میں فائرنگ کر کے ہلاک کیاگیا تھا،چاکیواڑہ کے علاقے گلی نمبرایک بہار کالونی شاہین اسکول کے قریب کارسوار ملزمان ایک شخص کی لاش پھینک کر فرارہوگئے جس کی شناخت 26 سالہ کامران بلوچ کے نام سے ہوئی،مقتول کلاکوٹ کے علاقے گبول پارک کا رہائشی تھا۔لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں بھی نامعلوم ملزمان ایک شخص کومردہ سمجھ کرپھینک کے فرار ہوگئے جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کراسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، پولیس کا کہناہے زخمی کی شناخت 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ،عرفان کا تعلق کچھی برادری سے بتایا جاتاہے ۔
گلشن معمارکے علاقے گبول گوٹھ کچی آبادی کے ایک مکان سے37سالہ خاتون کی لاش ملی جسکی شناخت ہمازوجہ ناصر کے نام سے ہوئی ۔شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رشیدمنیرنامی شخص شدیدزخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،سرجانی ٹاؤن کے علاقے عبداﷲ ٹاؤن ٹنکی اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے26سالہ شہزادہلاک ہوگیا،مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا۔سول اسپتال میں واقع مسجدکے قریب65سالہ شخص پراسرار طورپرہلاک ہو گیا،آئی آئی چندریگرروڈپرواقع پی ٹی سی ایل کے ہیڈآفس کی چھت پررکھاگیس سلنڈرزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں3افراد زخمی ہو گئے ،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فورآئی بسم اﷲ چوک پرمکینک کی دکان پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد 22 سالہ عدنان ، 23 سالہ کاظم اور 28 سالہ شہزاد بٹ زخمی ہوگئے۔
پاپوشنگرکے علاقے لال مسجد کے قریب فائرنگ سے آصف اورماڑی پور کے علاقے کچھی پاڑہ میں فائرنگ سے 25سالہ راحیل کچھی زخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کھارادرکے علاقے پنجابی کلب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 5افراد 28 سالہ،25 سالہ خرم، 18 سالہ عاقب،45 سالہ شمشاد علی ، 10 سالہ بلال اور 42 سالہ جعفر علی زخمی ہو گئے،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے زخمیوں کوسول اسپتال لایا گیاجہاں جعفر علی اور شمشاد علی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگرزخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔کھارادر میں فائرنگ کے بعدنامعلوم ملزمان نے لیاری جوناکلری گلی نمبر 8 ابراہیمی مسجدکے قریب ایک گولاماراجبکہ اسی دوران اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مان بیٹے سمیت 3افرادزخمی ہو گئے۔