پنجاب صوبائی وزیر اقبال چنڑ کا بھائی بھی بجلی چور نکلا
لاہور کے ریستوارن میں 40لاکھ کی گیس چوری پکڑی گئی، فیصل آباد میں 26 گرفتار
لاہور کے ریستوارن میں 40لاکھ کی گیس چوری پکڑی گئی، فیصل آباد میں 26 گرفتار. فوٹو: فائل
پنجاب بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے،صوبائی وزیر اقبال چنڑ کے بھائی اور ن لیگ سٹی بہاولپور کے صدر اعجاز چنڑ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے وحدت روڈ پر واقع ڈائن آئوٹ ریستوران پر چھاپہ مارا اور 40 لاکھ روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔ ٹاسک فورس کی قیادت سینیئر ایڈمن آفیسر عرفان خالد نے کی۔ ٹاسک فورس نے ریستوران کا گیس کنکشن منقطع کر دیا اور ریستوران کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی و گیس چوری کی اطلاعڈی سی او آفس میں دیں تاکہ کارروائی کی جائے۔ ادھر صوبائی وزیر امداد باہمی اقبال چنڑ کے بھائی ن لیگ سٹی بہاول پور کے صدر اعجاز چنڑ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ڈی او میپکو عبدالرئوف سنگھیڑا نے جمعرات کو کوٹ محراب میں اعجاز چنڑ کے ٹیوب ویل پر چھاپہ مارا اور ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
کوٹ ادو سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق میپکو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپے مار کر باپ بیٹے سمیت 10بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ چک نمبر 541سنانواں، محمود کوٹ میں چھاپے مار کر شبیر اور اس کے بیٹے پرویز، گھریلو کنکشن دکانوں پر استعمال کرنے والے عرفان، عزیز الرحمٰن اور محمد حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے، جہانیاں سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق محکمہ سوئی گیس خانیوال کی ٹیم نے چک بھڑکی میں چھاپہ مار کر نذیر احمد اور عابد علی کو گیس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے نذیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد میں شیر شاہی بیکرز اینڈ سویٹس سمیت 26صارفین کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ جھنگ رورل کے مرزا مقصود، دریا خان رورل سب ڈویژن کے محمد خان اور ساجد ، سٹی بھکر کے عبدالرحمٰن، خوشاب ون کے محمد اقبال اور قاسم، خوشاب ٹو کے علی نواز اور محمد زمان، گٹ والا سب ڈویژن کے عباس علی جبکہ فیصل آباد روڈ سب ڈویژن کے خالد محمود کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔