ڈرون طیارے مار گرائے جائیں دفاع پاکستان کونسل
بھارتی آبی جارحیت کو بزور طاقت روکنا ہوگا،عبدالرحمن مکی،عبدالغفار روپڑی، امیر حمزہ و دیگر
بھارتی آبی جارحیت کو بزور طاقت روکنا ہوگا، عبدالرحمن مکی،عبدالغفار روپڑی، امیر حمزہ و دیگر. فوٹو اے ایف پی
DERA ISMAIL KHAN:
دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ سمیت مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین نے امریکا کی طرف سے شمالی وزیرستان میںڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکا کو آئے دن ڈرون حملے کرنے کی جرأت ہو رہی ہے، ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کے طور پر محض امریکی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کافی نہیں، پاکستانی حدود میں گھسنے والے ڈرون طیارے مارگرائے جائیں۔
دفاع پاکستان کونسل کے آئندہ اجلاس میں نیٹو سپلائی بحالی اوربھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر تجارت کی طرح ڈرون حملوں کا مسئلہ بھی بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا، بھارتی آبی جارحیت کو بزور بازو روکنے کی ضرورت ہے، بھارت جان بوجھ کر پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑ کر سیلاب کی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمٰن مکی، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا امیر حمزہ، حافظ سیف اﷲ منصور و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکی سفارتکارکی دفتر خارجہ طلبی کے اگلے دن ہی ڈرون حملوں کی بارش میں 21 سے زائد افراد کی شہادت سے خود کو امریکا کا نام نہاد اتحادی سمجھنے والے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ وہ کسی صورت پاکستان کا دوست اور خیرخواہ نہیں۔
جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ ڈرون حملوں پر حکمرانوں کو کسی صورت مجرمانہ خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، تحریک حرمت رسول ؐکے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اﷲ منصور و دیگر نے کہاکہ امریکا کی خوشنودی کے لیے نیٹو سپلائی کھولنے جیسے اقدامات نہ کیے جاتے تو امریکا کو یوں ڈرون حملوں کی بارش کرکے بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کی جرأت نہ ہوتی۔