حکومت کا اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے بیل آؤٹ پیکیج پر غور

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے 21 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان اسٹیل ملزکے 26 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔فوٹو: فائل

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے 21 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج پر غور شروع کر دیا، ادارے کے 26 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز تکنیکی طور پر بینک دیوالیہ ہوچکی، جس کی بحالی کے لیے حکومت 21 ارب روپے بیل آوٹ کا انتظام کر رہی ہے جبکہ نجکاری کمیشن نے بھی ادارے کے 26 فیصد حصص کی فروخت کے لیے کام شروع کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل محمد جاوید کے دور تک ادارے کی فوری ضروریات 11 ارب روپے تھیں۔




لیکن سعادت چیمہ نے اسے مزید 17 ارب روپے تک بڑھا دیا، ادھر پاکستان اسٹیل ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو فوری طور پر 21 ارب روپے درکار ہیں، جس میں8سے9 ارب روپے ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے چاہئیں، بقیہ رقم سے ادارے پر عائد بجلی اور گیس کے بل ادا کیے جائیں گے، واضح رہے پاکستان اسٹیل ملز کے واجبات 90 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں، جو کل اثاثوں کی مالیت سے بھی زیادہ ہیں۔
Load Next Story