پولیس اہلکار کے قاتل 2 مجرموں کو عمر قید کی سزا

مجرموں کامران اورآصف پرعدالت نے فی کس ایک،ایک لاکھ جرمانہ بھی عائدکردیا۔

عدم ثبوت پرملزم نورعالم بری،مجرموں نے ہیڈکانسٹبل جہانگیرکوقتل کیاتھا،پولیس۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرموں کامران اور آصف بلوچ کو عمر قید کا حکم سنادیا۔


کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر درج قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے کامران اور آصف بلوچ کو عمر قید کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مجرموں پر فی کس ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزم نور عالم کو بری کردیا، پولیس کے مطابق مجرموں نے مئی 2013 میں ہیڈ کانسٹبل جہانگیر کو قتل کیا تھا۔
Load Next Story