سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے خواجہ سرا
گداگری کیخلاف کریک ڈائون پر خواجہ سرا سراپا احتجاج، ملازمتیں دینے کا مطالبہ
خواجہ سرا مطالبات کی منظوری کے لیے پریس کانفرنس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل
گداگری کے خلاف کریک ڈاون پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے۔
پریس کلب کے باہر خواجہ سراؤں کی نمائندہ تنظیم جینڈر انٹر ایکٹیو الائنس تحت کیے گئے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا شریک ہوئے۔
چیئر پرسن جیا بندیا رانا نے کہا کہ شہر بھر کے سگنلز اور دیگر مقامات پر گداگری پر پابندی کی وجہ سے ان گنت خواجہ سراوں کی گرفتاریاں ہوئیں،اور انھیں اس شرط پر لاک اپ سے رہائی ملی کہ اب وہ گداگری کے پیشے سے مستقل تائب ہوجائیں،مگر موجودہ پابندی کی وجہ سے گرفتاریوں کے خوف سے خواجہ سرا فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ سرائوں کو باعزت روزگار مہیا کردی جائے،تو وہ بھیک مانگنا ترک کر دیں گے،بندیا رانا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتیں دینے کا فی الفور اعلان کیا جائے۔