کلب کرکٹ میں بھی مشکوک میچز سامنے آنے لگے
پی سی بی امپائرزکی موجودگی میں 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم 35رنزپرڈھیر
پی سی بی امپائرزکی موجودگی میں 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم 35رنزپرڈھیر۔ فوٹو: فائل
پاکستانی کلب کرکٹ میں بھی مشکوک میچز سامنے آنے لگے، فضل محمود ٹورنامنٹ کا ایک میچ فکسنگ الزامات کی زد میں آگیا۔
کوہاٹ میں منعقدہ فضل محمود کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں کینٹ کلب کو باہر کرنے کیلیے ضروری تھا کہ النور کلب اور پیپلز کلب میں سے کوئی ایک فتح کے ساتھ 7 سے زائد نیٹ رن ریٹ بھی برقرار رکھے، پی سی بی امپائرز عامر شریف اور نیک محمد کی موجودگی میں پیپلز کلب نے 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میدان میں اتار دی جو صرف 35 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نور کلب نے ہدف صرف 2 اوورز میں حاصل کرلیا اور چیمپئن بن گیا۔
متاثرہ کلب کی جانب سے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیاکہ ایسوسی ایشن کی ملی بھگت سے نہ صرف میچ کی تاریخوں میں تبدیلی ہوئی بلکہ اس کو فکسڈ بھی کیا گیا، گروپ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پیپلز کلب کی ٹیم کا صرف 35 رنز پر ڈھیر ہونا سوالیہ نشان چھوڑ گیا، ذرائع کے مطابق بورڈ نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔