’’ویلکم بیک‘‘ کی ہیروئن پھر تبدیل آسن کی جگہ شروتی ہاسن کاسٹ
اداکارہ شروتی ہاسن چوتھی اداکارہ ہیں جنھیں اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کیلیے پیشکش ہوئی ہے.
پہلے اداکارہ سوناکشی سنہا کو اداکار جان ابراہم کے مدمقابل ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے نئی فلم''ویلکم بیک '' میں آسن کی جگہ لے لی ۔
اداکارہ شروتی ہاسن چوتھی اداکارہ ہیں جنھیں اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کیلیے پیشکش ہوئی ہے قبل ازیں اس فلم میں کام کرنے کیلیے اداکارہ شردھا کپور ،سوناکشی سنہا اور آسن کو پیشکش کی گئی مگر ان کی جانب سے بہتر رسپانس نہ ملنے پر اب چوتھی اداکارہ شروتی ہاسن کو اس فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے قبل ازیں آسن نے سوناکشی سنہا کی جگہ لی تھی ۔اور اس سے پہلے اداکارہ سوناکشی سنہا کو اداکار جان ابراہم کے مدمقابل ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کی فلم میں عدم دلچسپی کے سبب انھیں آئوٹ ہونا پڑا ،فلم کی ہیروئن کیلیے اب ناموں کی ایک قطار لگتی جارہی ہے ۔27سالہ بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کیلیے اپنے انتخاب پر خوش ہوں ۔فیصلہ میرٹ پر ہی کیا گیا ہے ۔ ہدایت کار کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کیلیے محنت اور لگن سے کام کروں گی ۔
انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں ''ویلکم بیک''ایک اہم اضافہ ہوگی ۔اس فلم میں اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارائوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے کیلیے کوشاں رہوں گی ۔دریں اثنا ء بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ شروتی ہاسن کو فلم ''ویلکم بیک ''میں ان کی حال ہی میں نمائش کیلیے پیش ہونے والی فلم میں عمدہ پرفارمنس سے متاثر ہوکر کاسٹ کیا گیا ہے ۔ہدایت کار کا کہنا ہے کہ شروتی ہاسن اب ''ویلکم بیک ''کیلیے حمتی انتخاب ہوگا اور شروتی ہی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول نبھائیں گی ۔ فلم کیلیے موسیقار آنند راج آنند کیساتھی ہمیش ریشمیا نے میوزک تیار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ فلم میں گیتوں کیلیے سائوتھ انڈین طرز کے رقص کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کیلیے اب شروتی ہی مناسب پرفارمر ثابت ہونگی ۔ان کا کہنا ہے کہ میوزک پر بڑی توجہ دی گئی ہیں اس فلم کیلیے میوزک شاندار ہے، جس میں آسن کی پرفارمنس بھی اسکو چار چاند لگادے گی ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 40سالہ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے فلم میں کام کرنے کیلیے 15کروڑ روپے معاوضہ طے کیا ہے ۔اس وقت تک جان ابراہم کیلیے یہ معاوضہ سابقہ فلموں کی نسبت زیادہ ہے ۔ہدایت کار انیس بزمی کی اس فلم کو فیروز اے نڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے ۔اس فلم کی کہانی جنوبی کوریا کی فلم ''میرینگ دی مافیا ''سے ماخوذ ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز دبئی سے کیا جارہا ہے ۔اس فلم کے بارے میں انیس بزمی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی فلم ویلکم سے مختلف ہوگی اس کی کہانی ملکر لکھی ہے ۔فلم میں فنکاروں کو ان کے اسکرپٹ بانٹے گئے۔اسکرپٹ کی تقسیم کے بعد اس پر مزید کام کیا گیا اور کرداروں نے اپنے حصے کے کام کو سمجھ لیا ہے یہی فلم کی کامیابی کی بڑی دلیل ہوتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ جب کوئی فنکار اپنے کردار کو سمجھ جاتا ہے تو اس کیلیے اس کردار کو نبھانا انتہائی آسان ہوجاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم ''ویلکم بیک'' کو ریکارڈ مختصر وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ جان ابراہم اورشروتی کی جوڑی اس فلم میں اچھی لگے گی ۔ان کی جوڑی فٹ ہے اس فلم میں یہ جوڑی کامیاب رہے گی۔ہدایت کار انیس بزمی نے بتایا کہ فلم کیلیے قبل ازیں کئی اداکارائوں کو پیشکش کی گئی اور ان سے معاملات بھی طے ہوئے تاہم عین وقت پر ان کے پاس شوٹنگ کیلیے وقت نہ تھا ۔انھوں نے کہا کہ فلم''ویلکم ''نے بڑی شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے سکوئل ''ویلکم بیک''سے بھی شاندار کامیابی کی توقعات ہیں ۔ ۔اداکارہ شروتی ہاسن ہی اب اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہیں ۔واضح رہے کہ اداکاری ،اور گلوکاری کے شعبے میں عمدہ پرفارم کرنے والی شروتی کا پورا نام شروتی راجا لکشمی ہاسن ہے ۔
شروتی نے ابتدائی تعلیم چنائی سے حاصل کی اور پھر سائیکالوجی میں اعلیٰ تعیلم کیلیے ممبئی کے سینٹ اینڈریو کالج میں داخلہ لے لیا ، شروتی نے کیمرے اور میوزک کی تعیلم حاصل کرنے کیلیے دلچسپی لی اور پھر اس کام کیلیے امریکا چلی گئیں ۔امریکا سے واپسی پر ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں بھی پرفارم کیا اور اپنے کام سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔اداکارہ کی پہلی فلم ''ہائے رام''2011میں ریلیز کی گئی ۔2009میں فلم ''لک''میں کردار نبھایا۔2011کے دوران اداکارہ نے تلگو فلم میں پریا کے کردار کو امر کرکے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرالیا ۔اسی سال اداکارہ نے فلم ''دل تو بچہ ہے جی ''میں کام کرکے داد وصول کی ۔اسی سال پھر انھیں سائوتھ کی بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ۔جب کہ تامل فلم میں عمدہ پرفارمنس پر بھی ان کی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ۔ 2012میں تین سائوتھ کی فلموں میں جلوہ گرہوئیں اور اب 2013کے دوران اداکارہ کئی ہندی فلموں میں پرفارم کر رہی ہیں۔