شتروگھن سنہا نے فلم ’’پریم پجاری‘‘ سے کیرئیر شروع کیا

شترو گھن سنہا ایک ہنس مکھ ملنسار اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہترین تعلقات کیلیے کوششں کرتے رہیں ہیں۔ فوٹو: فائل

SWAT:
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں طویل القامت اور بھر پور مردانہ وجاہت رکھنے والے اداکار شترو گھن سنہا ایک ہنس مکھ ملنسار اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں،وہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

انھوں نے ہمیشہ اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہترین تعلقات کیلیے کوششں کرتے رہیں ہیں،انھوں نے پاکستان کے دروں کے موقع پر پاکستان کے مختلف سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔پاکستان میں ان کے بے شمار دوست احباب موجود ہیں،شترو گھن سنہا بھارت کے معروف سیاستدان کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں وہ راجیہ سبھا کے ممبر ہیں، جب کہ 2003اور2004میں وہ یونین کیبنٹ منسٹری آف ہیلتھ اور فیملی ویلفئیر کے وزیر بھی رہے ہیں،9دسمبر1945کو پٹنہ بہار انڈیا میں پیدا ہونے والے شتروگھن سنہانے دیو آنند کی فلم'' پریم پجاری'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انھوں نے اس فلم میں پاکستانی ملٹری آفیسر کا کردار ادا کیا تھا،انھوں نے ابتداء میں فلموں میں مختصر کردار ادا کیے،ہدایت کا گلزار کی فلم'''میرے اپنے'' میں ان کے کردار کو نوٹس کیا گیا۔

1973میں انھوں نے فلم ''سبق'' میں اہم کردار ادا کیا جس میں ان کی موجودہ بیوی پونم سنہا نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔1974میں ان کی فلم ''دوست''1976میں فلم ''کالی چرن'' میں کام کیا، انھوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی مشہور فلموں میں 'آج پھر جینے کی تمنا ہے'' پیار ہی پیار،' راتوں کا راجہ، 'کھلونا، پروانہ، کھوج، گیملر، دوست دشمن، دوراہا، شرارت، رواج، دویار،بھائی ہو تو ایسا، رام پور کا لکشمن، ملاپ(اس فلم میں انھوں نے پانچ کردار ادا کیے تھے) سمجھوتہ، پیار کا رشتہ، ہیرا، جھیل کے اس پار،آگلے لگ جا، بدلہ، جگو، انوکھا، سنگرام، یاروں کا یار، بے رحم، چوروں کی بارات، کالا پتھر، شان، دوستانہ، کرانتی، نرم گرم، نصیب، منگل پانڈے لوگ کیا کہیں گے قابل ذکر ہیں۔




شترو گھن سنہا کی آواز، ڈائیلاگ ڈلیوری کا فلم انڈسٹری میں زبردست سراہا جاتا رہا ہے، فلم انڈسٹری میں لوگ انھیں بہاری بابوکے نام سے مشہور ہیں، وہ بہاری لب ولہجہ میںخوبصورت انداز میں گفتگو کرکے دوستوں کو بے حد محضوظ کرتے ہیں،شترو گھن سنہا کو1973میں بیسٹ سپورٹنگ ادکار کا بنگالی فلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا، 2003میں پرائیڈ آف فلم انڈسٹری کا ایوارڈ اسٹار ڈسٹ کی جانب سے دیا گیا،اسی ادارہ کی جانب سے اسی سال انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا 2007میں انھیں نیشنل کشور کمار ایوارڈ ملا2011میں انھیں زی سنے ایوارڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔

شتروگھن سنہا نے پٹنہ سائینس کالج سے تعلیم حاصل کی فلم اینڈ ٹی وی انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے گریجوٹ کیا ان کے نام سے اسی انسیٹیوٹ کی جانب سے اسکالر شپ دی جاتی ہے، یوں تو شترو گھن سنہا کی فلم انڈسٹری میں بہت سے افئیر رہے لیکن انھوں نے اپنے دور کی سابق مس انڈیا پونم سے شادی کی،ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ان کی بیٹی سونا کشی سنہا اس وقت بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور ادکارہ ہیں شترو گھن سنہا اپنی بیٹی کی فلم انڈسٹری میںکامیابی پر بہت خوش ہیں۔
Load Next Story