ڈاؤ یونیورسٹی نے صاف اور صحت مند پانی تیار کرلیا
اوجھاکیمپس میں آر اوپلانٹ نصب ،کراچی سمیت اندرون سندھ میں پانی کے 2پلانٹ نصب
ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمیدخان نے ایک ملاقات میں صحافیوں کوبتایا کہ منرل واٹرکی تیاری کا اولین مقصد عوام کوپینے کامحفوظ پانی فراہم کرنا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ماہرین نے پینے کا صحت مند پانی (منرل واٹر) تیارکرلیاجوجلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، اوجھاکیمپس میں منرل واٹرکی تیاری کیلیے آر اوپلانٹ بھی لگادیاگیا ہے جبکہ ڈاؤیونیورسٹی نے واٹربورڈ حکام کوپانی کی سپلائی کیلیے کمرشل میٹرکی بھی درخواست دیدی ہے۔
پینے کے منزل پانی کی مارکیٹ میں سپلائی کیلیے ایک دوا ساز ادارے سے بھی معاہدہ کرلیا ہے جوپینے کے پانی کو3 مختلف سائز میں تیارکریگی اوراس کی لیبلینگ ،پیکنگ کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کریگی، ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمیدخان نے ایک ملاقات میں صحافیوں کوبتایا کہ منرل واٹرکی تیاری کا اولین مقصد عوام کوپینے کامحفوظ پانی فراہم کرنا ہے۔
کیونکہ ہمارے ملک میں 70فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے جنم لیتی ہیں انھوں نے کہاکہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں پانی کے 2پلانٹ تجرباتی طورپر لگادیے گئے جہاں عوام کوصحت مندپانی فراہم کیاجارہا ہے۔