چھٹی منزل سے گرنے والی بچی کا مقدمہ والدہ کیخلاف درج

بچی خوف زدہ ہوکرماں کودیکھنے کیلیے کھڑکی میں گئی اورنیچے دیکھتے ہوئے ہاتھ بندھے ہونے کی وجہ سے گرکرجاں بحق ہوگئی،پولیس

بچی خوف زدہ ہوکرماں کودیکھنے کیلیے کھڑکی میں گئی اورنیچے دیکھتے ہوئے ہاتھ بندھے ہونے کی وجہ سے گرکرجاں بحق ہوگئی،پولیس۔ فوٹو: فائل

کلری پولیس نے بچی کے چھٹی منزل سے گرکرجاں بحق ہونے کامقدمہ والدہ کے خلاف سرکار مدعیت میں درج کرلیا۔

پولیس نے بچی کے چھٹی منزل سے گرکرجاں بحق ہونے کے واقعہ کامقدمہ 19/90 قتل خطاکی دفعہ 319 کے تحت بچی کے والدہ کبریٰ کے خلاف سرکار مدعیت میں درج کرلیا۔


واضح رہے کہ بدھ کوکریم جی روڈ نیا آباد میں واقع عمارت کی چھٹی منزل سے گرکر7 سالہ سویرا جاں بحق ہوگئی تھی متوفیہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔

پولیس کاکہناہے کہ متوفیہ کو مدرسے نہ جانے پر ڈرانے کے لیے اس کی والدہ نے دونوں ہاتھ کپڑے کی ڈوری سے باندھ کرکمرے میں بیٹھا دیا تھا اورخود غفلت بے احتیاطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پڑوسیوں کے گھرچلی گئی۔ متوفہ بچی خوف زدہ ہوکرماں کودیکھنے کے لیے کھڑکی میں گئی اورنیچے دیکھتے ہوئے ہاتھ بندھے ہونے کی وجہ سے گرکرجاں بحق ہوگئی۔
Load Next Story