ریستورانوں میں جی ایس ٹی بذریعہ موبائل ایپ وصول کرنیکا فیصلہ

صارف کوکنفرم رسید ملنے کے علاوہ ٹیکس فوری طور پر قومی خزانے میں منتقل ہوسکے گا۔

ایپ کے ذریعے ریستوران یا ہوٹل سے جی ایس ٹی رقم قومی خزانے میں ٹرانسفر ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں صارفین کی جانب سے ریستورانوں اور ہوٹلوں میں ادا کردہ جنرل سیلزٹیکس کی رئیل ٹائم بنیادوں پر فوری وصولی کیلیے خصوصی موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔


ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو خط ارسال کیا گیا ہے جس پر ایف بی آر نے موبائل ایپ متعارف کرانے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

خط کے مطابق ہوٹل اور ریستوران صارفین سے تو بلوںکے ساتھ جی ایس ٹی وصول کرلیتے ہیں مگر اس کی قومی خزانے میں منتقلی یا بروقت منتقلی یقینی نہیں ہوتی۔
Load Next Story