سنسناٹی ٹینس سرینا ولیمز اور جوکووک کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے
وکٹوریا آذرنیکا، جیلینا جینکووچ و دیگر کی کامیابی، مینز میں راجرفیڈرر بھی فتحیاب
وکٹوریا آذرنیکا، جیلینا جینکووچ و دیگر کی کامیابی، مینز میں راجرفیڈرر بھی فتحیاب۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے ٹاپ سیڈ اسٹارز سرینا ولیمز اور نووک جوکووک کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔
وکٹوریا آذرنیکا، روبرٹا ونسی، جیلینا جینکووچ، لینا، اگنیسکا ریڈوانسکا، سائمونا ہیلپ اور کیرولین ووزینسکی نے بھی انھیں جوائن کر لیا،مینز میں دیمتری ترسنوف، جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو، راجر فیڈرر، جون اسنر، اینڈی مرے، رافیل نڈال اور ٹومس برڈچ فائنل 8 میں شامل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاپ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے جرمن 32 رینکڈ مونا بارتھیل کو 6-4، 6-1 سے شکست دی، وہ اس ایونٹ میں پانچویں مرتبہ شرکت کررہی ہیں، یہاں ان کی بہترین پرفارمنس 2006 کے سیمی فائنلز میں رسائی تھی۔
بیلاروسی 2 سیڈ وکٹوریا آذرنیکا نے سلواکیا کی میگدیلینا ریبریکووا کو 6-3، 6-4 سے زیر کیا، پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے روس کی الینا ویسنینا کو 6-0، 6-2 سے ہرایا، البتہ اس کے بعد وہ ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں، چین کی 5 سیڈ لینا نے جرمنی کی 9 سیڈ انجلیک کیربر کو 6-4، 6-4 سے ہرایا، اٹلی کی 12 سیڈ روبرٹا ونسی نے ہم وطن 6 سیڈ سارا ایرانی کو 6-4، 6-3 سے مات دی، ڈنمارک کی کیرولین ووزنیسکی نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو 3-6، 6-2 اور 6-3 سے زیر کیا، سربیا کی 14 سیڈ جیلینا جینکووچ نے امریکا کی سلونی اسٹیفنز کو 3-6، 7-5 اور 7-5 سے قابو کیا۔
مینز ایونٹ میں سربیا کے ٹاپ سیڈ نووک جوکووک نے سنسناٹی ماسٹرز میں پہلے ٹائٹل کی جدوجہد جاری رکھی،انھوں نے بیلجیئن کوالیفائر ڈیوڈ گوفن کو صرف 50 منٹ میں 6-2، 6-0 سے پچھاڑا، راجر فیڈرر کو جرمن ٹومی ہاس کو قابو کرنے میں کافی وقت لگا،ان کی فتح کا اسکور1-6، 7-5 اور 6-3 رہا، فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں پرانے حریف اور گذشتہ ہفتے کے مانٹریال چیمپئن رافیل نڈال سے 31 ویں مرتبہ پنجہ آزمائی کرنا ہوگی، نڈال اس سیزن کے 11 میں سے 8 ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ اسپینش پلیئر کو بھی بلغاریہ کے گریگور دی میٹروف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ 6-2، 5-7 اور 6-2 سے کامیاب ہوگئے۔
روسی کوالیفائر دیمتری ترسنوف نے سیڈ 3 ڈیوڈ فیرر کو6-2, 6-4 سے مات دی۔ تیسرے راؤنڈ کے دیگر مقابلوں میں برطانیہ کے سیڈ 2 اینڈی مرے نے فرانس کے جولیئن بینیٹیو کو 6-2, 6-2 سے ہرایا، ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پورٹو نے اسپین کے فیلیسیانو لوپز کو 6-4, 1-6 اور 6-4 سے مات دی،امریکی پلیئر جون اسنر نے 12 سیڈ مائلوس راؤنک کو 7-6 (7/5), 6-4 سے زیر کر لیا۔