آئندہ ہفتے گیس کے نرخوں میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ متوقع

وزارت پٹرولیم نے فیصلہ کر لیا، 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا

وزارت پٹرولیم نے فیصلہ کر لیا،300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ہفتے مختلف شعبوں کیلیے گیس کے نرخوں میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، چھوٹے گھریلو صارفین اور پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں ماہانہ 300 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو اضافے سے محفوظ رکھنے کی تجویز ہے، سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کھاد کارخانوں کیلیے گیس کے نرخوں کا فیصلہ خزانہ پٹرولیم اور پانی وبجلی کے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی کریگی۔




ذرائع کے مطابق سی این جی، صنعتی اور کمرشل شعبے کیلیے بھی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ گیس قیمتیں بڑھنے کی شرح ہر سیکٹر کیلیے مختلف ہوگی جو 30 فیصد سے 100 فیصد تک ہو سکتی ہے، گیس قیمتوں میں اضافہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت متوقع ہے۔
Load Next Story